پشاور ایف سی ہیڈکوارٹر حملہ کیس ، سہولت کار بھی افغانی نکلے
پشاور: (بیورورپورٹ) ایف سی ہیڈکوارٹر پشاورخودکش دھماکوں کی تفتیش میں اہم پیشرفت ،سہولت کار بھی افغانی نکلے ۔
تفتیشی حکام نے بتایا دھماکے کرنےوالے خودکش بمباروں کے سہولت کاروں کی نشاندہی ہوگئی، واردات میں ملوث سہولت کاروں کا تعلق بھی افغانستان سے تھا،خودکش دھماکوں کی تمام منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی، متعدد دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا،حملہ کرنے والے تینوں بمبار افغان شہری تھے۔
















