امریکی صدر ٹرمپ کا مظاہرین کی حوصلہ افزائی کیلئے ایران پر حملے پر غور

لندن (مشرق نیوز) برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ مظاہرین کی حوصلہ افزائی کیلئے ایران پر حملے پر غور کررہے ہیں۔

رائٹرز کے مطابق امریکہ ایرانی سکیورٹی فورسز اور رہنماوں پر فضائی حملہ کرسکتا ہے، صدر ٹرمپ ایران پر حملے کیلئے مختلف آپشنز پر غور کررہے ہیں اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ مشاورت بھی کر رہے ہیں جن میں ایک بہت بڑا اورموثرحملہ بھی شامل ہے جو ممکنہ طور پر بیلسٹک میزائل پر ہوسکتا ہے جو مشرق وسطیٰ میں امریکہ کے اتحادیوں تک رسائی رکھتے ہیں یا پھر یہ حملہ ایرانی کی جوہری تنصیبات پر بھی ہوسکتا ہے، ابھی صدر ٹرمپ نے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا کہ آیا فوجی کارروائی ہو گی یا نہیں۔

رائٹرز کے مطابق صدر ٹرمپ ایران میں حکومت کی تبدیلی کیلئے حالات پیدا کرنا چاہتے ہیں جہاں ملک گیر احتجاج کی لہر کو کچلنے کیلئے سخت کریک ڈاون کیا گیا جس میں ہزاروں لوگ مارے گئے۔