وینزویلا پر حملہ، صدر ،اہلیہ گرفتار،نیویارک منتقل،منشیات و اسلحہ سمگلنگ کا مقدمہ چلے گا:ٹرمپ

واشنگٹن،نیویارک،کراکس:(خواجہ فاروق،مشرق نیوز) امریکہ کا وینزویلا پر حملہ، صدر ،اہلیہ گرفتار،نیویارک منتقل کردیا گیا۔

صدر ٹرمپ نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا امریکہ نے وینزویلا وقیادت کےخلاف بڑے پیمانے پر کامیاب کارروائی انجام دی ،صدر نکولس مادورو،اہلیہ کو حراست میں لے لیا،آپریشن امریکی قانون نافذ کرنےوالے اداروں کے اشتراک سے کیا گیا، آپ کی توجہ کا شکریہ۔

ٹی وی انٹرویو میں امریکی صدر نے سپیشل فورس کے آپریشن کی تفصیلات بتائے ہوئے کہامادورو ،اہلیہ کی گرفتاری لائیو ٹی وی شو کی طرح دیکھی،دونوں کو ” یو ایس ایس آئیو جیما“ جہاز کے ذریعے نیویارک منتقل کردیا،امید ہے دونوں نے سفر کا لطف اٹھایا ہوگا،مادورو ،اہلیہ کو گرفتاری کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے بحری جہاز تک پہنچایا گیا اور پرواز محفوظ طریقے سے مکمل ہوئی،وینزویلا کے صدر کو ایک ہفتہ قبل ٹیلی فونک گفتگو میں گرفتاری دیکر امریکی مقدمے کا سامنا کرنے کو کہا تھا۔

ٹرمپ نے الزام عائد کیا وینزویلا کے صدر مادورو،قریبی ساتھیوں نے کئی امریکیوں کو ہلاک کیا ،گرفتاری کو لازمی سمجھا ، نکولس مادورو ،اہلیہ کو پکڑنے کی ویڈیوکمرے سے براہ راست ٹی وی شو کی طرح لائیو دیکھی،گرفتاری کا عمل بہت پیچیدہ تھا ،امریکی فوج نے سٹیل کے دروازے توڑے اور محفوظ شدہ مقامات تک پہنچ کر مادورو کو پکڑا،فوج کے پاس کارروائی کےلئے ہیلی کاپٹر، فائٹر جیٹس و دیگر متعدد طیارے موجود تھے ، ہر لمحے کی نگرانی کی گئی۔

امریکی صدر نے کہا پورے ملٹری آپریشن کو انتہائی مہارت و تیز رفتاری سے انجام دیا ایسی کارروائی دنیا میں کسی اور ملک کےلئے کرنا ممکن نہیں ،کسی امریکی کا جانی نقصان نہیں ہوا البتہ کچھ اہلکار معمولی زخمی ہوئے، تمام فوجی مکمل ساز و سامان کےساتھ واپس لوٹ آئے ایک فوجی ہیلی کاپٹرز کو معمولی نقصان پہنچا ۔

ٹرمپ نے کہا مادورو پر مین ہٹن کی عدالت میں منشیات و اسلحہ سمگلنگ کا مقدمہ چلے گا،آپریشن کی خفیہ تیاری دسمبر کے اوائل سے کی گئی ،وینزویلا پر کس کی حکمرانی ہوگی ابھی طے ہونا ہے۔


پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاوینزویلا کی فوج تیار تھی تاہم امریکی تیز و موثر کارروائی سے سنبھلنے کا موقع نہیں ملا،آپریشن کے دوران کسی بھی امریکی فوجی کو نقصان نہیں پہنچا ،امریکہ کے پاس دنیا کا بہترین فوجی سازوسامان موجود ہے،پہلا حملہ ہی اتنا موثررہا دوسرے کی ضرورت پیش نہیں آئی، حالات بدلتے تو مزید کارروائی کےلئے بھی تیار تھے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا جب تک وینزویلا میں اقتدار کی منتقلی نہیں ہو جاتی امریکہ انتظامی امور سنبھالے رکھے گا،تیل کمپنیاں بھی وینزویلا بھیجیں گے،امریکی شہریوں کو واپس گھروں کو بھیجا جائے گا،یقینی بنائیں گے آئندہ ایسے حالات دوبارہ پیدا نہ ہوں،دنیا میں ہر شخص وینزویلا ،امریکہ کے درمیان شراکت داری دیکھنا چاہتا اور امریکہ وینزویلا کو خوشحال و ترقی کرتاملک بنانا چاہتا ہے۔

امریکی صدرنے نکولس مادورو پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا مادوروامریکہ کو منشیات فراہم کرنے والے کارٹل کی قیادت کر رہے تھے،مادورو ،اہلیہ نیویارک میں موجود ہیں اب کسی بھی امریکی کےلئے خطرہ نہیں رہیں گے،مادورو خون آشام گینگ کے بھی سربراہ تھے۔

ٹرمپ نے وروینزویلا کی سکیورٹی فورسز پر سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا نام نہاد پولیس اہلکار عوام پر تشدد کرتے تھے،نیشنل گارڈز نے واشنگٹن کو محفوظ شہر بنا دیااب جرائم نہ ہونے کے برابر ہیں۔

دریں اثنا عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو ،اہلیہ سیلیا فلورس کےخلاف متعدد سنگین الزامات عائد کر دئیے،الزامات میں نارکو ٹیرازم (منشیات، دہشتگردی) کوکین سمگلنگ، مشین گنز ،تباہ کن آلات رکھنے ، امریکہ کےخلاف سازش کرنا شامل ہیں۔

امریکی اٹارنی جنرل پیم بانڈی نے اپنے پیغام میں کہا وینزویلا کے صدر،اہلیہ کوجلد امریکی عدالتوں کا سامنا کرنا ہوگا،الزامات نیو یارک کے سدرن ڈسٹرکٹ میں درج کیے گئے۔


ریپبلکن سینیٹر مائیک لی نے کہا وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بتایا وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو مجرمانہ الزامات پر مقدمہ چلانے کےلئے گرفتار کیا گیا ،امریکہ وینزویلا میں اب مزید کوئی کارروائی نہیں کرےگا۔

قبل ازیں امریکی فوج نے وینزویلا کے دارالحکومت سمیت مختلف مقامات پر فضائی حملے کیے،کراکس میں زور دار دھماکے گونجے ،مختلف علاقوں میں طیاروں کی نچلی پروازیں بھی دیکھی گئیں، ملک کی اہم فوجی تنصیبات ،وزارت دفاع کو نشانہ بنایا گیا،دھماکوں کے بعد کئی علاقوں میں بجلی غائب ،آسمان میں دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔

وینزویلا حکومت نے تصدیق کرتے ہوئے کہا حملے کراکس، میرانڈا، آراگوا اورلاگویرا ریاستوں میں کیے گئے، مقصد تیل و معدنیات پر قبضہ کرنا ہے،فوجی جارحیت کو مستردکرتے ہیں،امریکہ وسائل حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوگا۔