لاہور:(وقائع نگار)پٹرول سستا ہونے کے ثمرات،محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے بین الاضلاعی کرایوں میں 60سے 180روپے تک کمی کردی۔
لاہور سے اسلام آباد کا کرایہ 1910سے کم کرکے1850،مری 2370روپے سے کم کرکے 2290، پشاور2610روپے سے کم کرکے2530، مانسہرہ 2500 سے کم کرکے 2420روپے ،ایبٹ آباد کا کرایہ2310سے کم کرکے 2240روپے کر دیا گیا،فیصل آباد کا کرایہ1010سے کم ہو کر980،صادق آباد 2510سے2430روپے،ملتان1700سے کم ہو کر1650،کراچی 5800سے 5620روپے جبکہ سکھر کا کرایہ3510روپے سے کم کرکے 3400روپے کردیا گیا۔
پٹرول سستا ہونے کے ثمرات،ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی
















