بھارت میں اقلیتوں پر زمین تنگ، ہندوستان ٹائمز نے بھی مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) نام نہاد سیکولر بھارت میں ریاستی پالیسی کے تحت اقلیتوں کیساتھ منظم ظلم وستم جاری،ہندوتوا نظریہ کے زیرتسلط بھارت میں اقلیتوں پر تشدد اورناروا سلوک روزانہ کا معمول بن گیا، نظریہ کا پرچار کرنے والے مودی نے بھارت میں مسلمانوں کیلئے زمین تنگ کردی،بھارت میں اقلیتوں کیلئے مذہبی رسومات ادا کرنا تو دور معاشی سرگرمیاں کرنا بھی دشوار ہوگیا،ہندوستان ٹائمزنے بھارت میں جاری مظالم کا اعتراف کرتے ہوئے واضح کیا اتر پردیش کے شہر بریلی کے کیفے میں منعقدہ تقریب پرہندوانتہا پسند تنظیم بجرنگ دل کے شرپسندوں نے حملہ کیا،بھارتی جریدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہندو انتہاپسندوں نے کیفے میں گھس کر ہنگامہ آرائی کرکے مسلم نوجوان پربدترین تشدد کیا، بھارتی پولیس نے تحفظ فراہم کرنے کے برعکس 2 مسلم نوجوانوں پر ہی مقدمہ درج کرکے جرمانہ عائد کر دیا،میڈیا رپورٹ کے مطابق مظلوم مسلمانوں پر ہی مقدمہ درج کرنا ظاہر کرتا ہے کہ کیسے ریاستی سرپرستی میں بھارت میں اقلیتوں کا منظم استحصال کیاجارہا ہے، دوسری جانب ہماچل پردیش میں مسلمان کشمیریوں پر حملوں میں بدترین حد تک اضافہ ہو چکا ،مودی کے ہندوتوا نظریہ کے تحت کشمیری مسلمانوں کےلئے نہ صرف مقبوضہ جموں و کشمیر بلکہ ہندوستان کی زمین بھی تنگ کر دی گئی،فری پریس کشمیر کی رپورٹ میں کہا گیا کشمیریوں کوہماچل پردیش میں کاروبار چھوڑنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والا جہانگیر احمدانتہاپسند ہندوں کے حملہ میں شدید زخمی ہوا۔