واشنگٹن (بیورو رپورٹ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا اگر جوہری تعمیرات جاری رکھی گئیں تو ایران پر قیامت برپا کردیں گے،امریکی صدر نے فلوریڈا میں نیتن یاہو سے ملاقات سے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایران پھر جوہری تنصیبات تعمیر کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ایران نے جوہری تعمیرات جاری رکھیں تو فوری حملوں کی حمایت کریں گے،اگر ایران جوہری پروگرام دوبارہ تعمیر کرے تو ہمیں انہیں گرانا ہوگا لیکن ہم نہیں چاہتے بی ٹو بمبار بھیج کر اپنا ایندھن ضائع کریں، ایران کو معاہدہ کرلینا چاہیے۔
جوہری تعمیرات جاری رہیں تو قیامت برپا کر دیں گے:ٹرمپ کی پھر ایران کو دھمکی
















