صنعا، ریاض، اسلام آباد (مشرق نیوز)سعودیہ،امارات آمنے سامنے،یمن کی صدارتی کونسل (پی ایل سی) کے سربراہ رشاد العلیمی نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کےساتھ مشترکہ دفاعی معاہدہ منسوخ کرنے کا فیصلہ اعلان کر دیا،عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق رشاد العلیمی نے کہا یمن میں موجود یو اے ای کی تمام فورسز کو 24 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنا ہو گا، یمن کی تمام بندرگاہوں اور زمینی و بحری گزرگاہوں پر 72 گھنٹوں کےلئے مکمل فضائی، زمینی اور بحری ناکہ بندی نافذ کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یمن کی صدارتی کونسل کی جانب سے احکامات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب سعودی قیادت میں قائم ملٹری اتحاد نے یمن میں محدود فضائی کارروائی کی، جس میں مکلا بندرگاہ کو نشانہ بنایا گیا،سعودی اتحاد کے مطابق کارروائی یو اے ای کی حمایت یافتہ جنوبی علیحدگی پسند تنظیم، سدرن ٹرانزیشنل کونسل (STC)کو فراہم کی جانے والی غیر ملکی فوجی معاونت کےخلاف کی گئی،ادھر متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے اعلان کرتے ہوئے کہا یمن میں تعینات اپنے انسداد دہشت گردی یونٹس کا مشن رضاکارانہ طور پر ختم کر دیا ہے۔
فیصلہ حالیہ پیش رفت کے بعد جامع جائزے کے نتیجے میں کیا گیا ،متحدہ عرب امارات نے 2019 میں یمن سے اپنی فوج واپس بلالی تھی تاہم انسداد دہشت گردی کےلئے کچھ خصوصی یونٹس یمن میں تعینات تھے،سعودی عرب نے یو اے ای سے مطالبہ کیا وہ یمنی حکومت کے مطالبے کے مطابق 24 گھنٹے میں اپنی فوج یمن سے واپس بلائے اور کسی بھی فریق کو عسکری یا مالی معاونت کا عمل فوری بند کرے، یمن کے امن کےلئے مذاکرات ہی واحد حل ہیں، یو اے ای کا یمنی جنوبی عبوری کونسل پر دباو¿ ڈال کرکارروائیوں پر آمادہ کرنا افسوسناک ہے، اقدام ہماری قومی سلامتی اورجمہوریہ یمن کے امن سمیت پورے خطے کےلئے خطرہ ہے۔
اقدامات یمنی حکومت کی حمایت کےلئے عرب اتحاد کے اصولوں سے مطابقت نہیں رکھتے، قومی سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے یا اس سے چھیڑچھاڑ کو ریڈلائن سمجھا جائےگا، ہم کسی ایسے اقدام سے گریزنہیں کریں گے جو اس خطرے کے سدباب کےلئے ضروری ہو،سعودی عرب نے صدریمنی صدارتی قیادت کونسل اور یمنی حکومت سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے ہم یمن کے امن، استحکام اور خودمختاری کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے،یمن کےساتھ جنوبی مسئلے کے تاریخی اور سماجی پہلو ہیں، مسئلے کا حل جامع سیاسی عمل کے تحت مذاکرات کی میز پر ممکن ہے۔
دانش مندی، اخوت اور حسن ہمسائیگی ، خلیجی تعاون کونسل کے رکن ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کو ترجیح دی جائےگی،یو اے ای نے کہا مکلا بندرگاہ پر لنگرانداز ہونےوالے جہازوں پر اسلحہ نہیں تھا، بندرگاہ پر جہاز یمنی گروپ کےلئے نہیں اماراتی فورسز کےلئے تھے، یمن میں ہونے والی حالیہ پیش رفت سے ذمہ داری سے نمٹنا چاہیے،یو اے ای کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا یمن کی حالیہ صورتحال کو مزید کشیدہ نہیں ہونے دینا چاہیے، سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حملہ حیران کن تھا،دوسری جمانب وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماو¿ں نے خطے کی صورتحال اور حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا، وزیر خارجہ نے نئے سال کی آمد پر مبارکباد دی اور نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا،اسحاق ڈار نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا، فیصل بن فرحان نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
سعودیہ،امارات آمنے سامنے: یمن میں ہر قسم کی مالی معاونت بند کرو:ریاض،الزامات بے بنیاد ::یو اے ای
















