حکومت نے 5ماہ میں 858 ارب روپے قرض لیا


اسلام آباد: (بیورورپورٹ) حکومت نے جولائی سے نومبر تک مجموعی طور پر 858 ارب روپے قرض لیا۔

دستاویزات کے مطابق صرف نومبر میں 144 ارب کا قرض لیا گیا ،31 کروڑ 45 لاکھ ڈالر باہمی و کثیرالجہتی معاہدوں کے تحت حاصل کیے گئے ،حکومت نے 19 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس بھی جاری کیے، قرضوں میں اضافہ حکومتی مالی ضروریات اور منصوبوں کی تکمیل کےلئے کیا گیا۔