امریکہ کا وینزویلا ساحل کے قریب ایک اور تیل بردار جہاز پر قبضہ


نیویارک، ریو ڈی جنیرو:(بیورورپورٹ) امریکہ نے وینزویلا ساحل کے قریب ایک اور تیل بردار جہاز پر قبضہ کرلیا۔

واقعہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وینزویلا میں داخل ہونے اور نکلنے والے تمام پابندی کے شکار تیل بردار جہازوں کےخلاف ناکہ بندی اعلان کے چند دن بعد سامنے آیا ،رپورٹس کے مطابق امریکہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو پر دباو بڑھانے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے، خطے میں امریکی فوجی موجودگی میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

دوسری جانب لاطینی امریکی ممالک نے خبردار کرتے ہوئے کہاوینزویلا میں مسلح مداخلت انسانی المیہ ہوگی،مشترکہ بیان میں لاطینی امریکی رہنماوں نے وینزویلا میں جمہوری اصولوں ،انسانی حقوق کی حفاظت کےلئے پرامن طریقے اختیار کرنے کا عہد کیا،بیان کی حمایت ارجنٹائن، پیراگوئے، پانامہ کے صدور ، بولیویا، ایکواڈور، پیرو کے اعلیٰ حکام نے بھی کردی۔