عمان نے بھارتی وزیر اعظم کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نواز دیا


مسقط:(مشرق نیوز) عمان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نواز دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عمان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو اعلیٰ ترین سول اعزازآرڈر آف عمان مسقط کے البرکا پیلس میں خصوصی تقریب کے دوران دیا۔

قبل ازیںنریندر مودی سرکاری دورے پر عمان پہنچے،شاندار و تاریخی استقبال کیا گیا،بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی کا دورہ عمان دونوں ممالک کے تعلقات کیلئے نہایت اہم و تاریخی ثابت ہوا۔