واشنگٹن :(خواجہ فاروق) امریکی اراکین کانگریس نے عالمی مذہبی آزادی ایکٹ کے تحت بھارت کو خصوصی تشویش کا حامل ملک قرار دینے کا مطالبہ کر دیا۔
گلین گرو تھمین، وکی ہرزلر، آصف محمود نے مارکوروبیو سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا بھارت میں مذہبی عقائد پر ظالمانہ ڈکٹیشن بدتر، مذہب تبدیلی کا قانون ناجائز گرفتاریوں کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے،مسلم لڑکوں سے ہندو لڑکیوں کی شادی کو غلط رنگ دیا جا تا، مدھیا پردیش میں جبراً تبدیلی مذہب پر سزائے موت تجویز کی جارہی ہے، مضبوط تعلق کیلئے بھارت تبدیلی مذہب کا قانون ختم کرے۔
بھارت کو خصوصی تشویش کا حامل ملک قرار دیاجائے،امریکی اراکین کانگریس
















