کراچی (مشرق نیوز) آئی ایم ایف قسط، شرح سود کم، کرنٹ اکاونٹ سرپلس کی خبروں نے سٹاک مارکیٹ بلندکردی۔
رواں ہفتے مارکیٹ نے پہلی بار سٹاک مارکیٹ نے ایک لاکھ 70، 71 اور 72 ہزار پوائنٹس کے 3 سنگ میل عبور کئے، ہفتہ بھر میں بینچ مارک 100 انڈیکس 1540پوائنٹس بڑھ کر 171404 پوائنٹس پر بند ہوا، رواں ہفتے مارکیٹ نے دوران کاروبار 172675 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو بھی چھوا۔
100 انڈیکس کی ہفتہ وارکم ترین سطح ایک لاکھ 69 ہزار 230 پوائنٹس رہی، 5 سیشن میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 135ارب روپے بڑھ کر 19457 ارب روپے ہوگئی۔
آئی ایم ایف قسط، شرح سود کم، کرنٹ اکاونٹ سرپلس کی خبروں سے سٹاک مارکیٹ بلند
















