تمام آپشنز میز پر ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کو کھلی جنگ کی دھمکی دےدی


واشنگٹن:(خواجہ فاروق)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کو کھلی جنگ کی دھمکی دےدی۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا وینزویلا کےساتھ ممکنہ جنگ کے امکان کو خارج نہیں کر رہے، تمام آپشنز میز پر ہیں،سب کچھ حالات پر منحصر ہے،وینزویلا کے قریب آئل ٹینکروں کی مزید ضبطگیاں کی جائیں گی، وینزویلا کی قیادت نے روش جاری رکھی تو پھر امریکی بندرگاہوں و سمندری راستوں پر سخت ردعمل دیکھنے میں آسکتا ہے۔