پی ایس ایل 11 ایڈیشن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز

لاہور: ( ) پی ایس ایل 11 ایڈیشن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 20 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے ، پی ایس ایل کا گیارہواں ایڈیشن 26 مارچ سے 3 مئی تک کھیلا جائے گا۔


2 نئی ٹیموں کی نیلامی 8 جنوری کو اسلام آباد میں ہو گی، نئی فرنچائزز کی نیلامی براہِ راست نشر کی جائے گی، پی ایس ایل کا گیارہواں ایڈیشن 8 ٹیموں پر مشتمل ایونٹ ہو گا، مزید ٹیموں اور میچز سے کھلاڑیوں کے لیے زیادہ مواقع پیدا ہوں گے-