ملکی صنعت کے فروغ و معاشی بحالی کےلئے 5سالہ جامع پالیسی تیار


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ملکی صنعت کے فروغ و معاشی بحالی کےلئے 5سالہ جامع پالیسی تیار،سپر ٹیکس کو مرحلہ وار کم کر کے 29 سے 26 فیصد تک لانے کی تجویز دےدی گئی،صنعتی شعبے پر 270 ارب کا بوجھ کم ہوگا،سٹیٹ بینک کی جانب سے قرض فراہمی کا بندوبست کیا جائے گا۔

نئی صنعتی پالیسی کے تحت آئندہ 5سال میں برآمدی ٹیرف میں مرحلہ وار کمی کی جائےگی،چھوٹے و درمیانے درجے کی صنعتوں کو ریلیف دینے کےلئے ایک فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس ختم کرنے کی تجویز شامل ہے، اقدام سے چھوٹے و درمیانے کے کاروبار پر 110ارب بوجھ کم ہو گا۔