تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کی کوشش کرینگے،وزیر مملکت


اسلام آباد:(بیورورپورٹ )وزیرمملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا زیادہ بوجھ ،چادر دیکھ کر ریلیف دینے کی کوشش کریں گے،منی بجٹ لانا یا ہنگامی ٹیکس اقدامات اٹھانا ضروری نہیں، آئی ایم ایف سے قرض کی قسط کا اجرا پاکستانی معیشت پر اعتماد کا اظہار ہے، عالمی ریٹنگ ایجنسیوں کی پاکستانی معیشت پررپورٹس مثبت ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی نے کہاپاکستان میں اوسط مہنگائی 24فیصد سے کم ہو کر 5فیصد تک آگئی، عوام کی قوت خرید میں اضافے کی گنجائش ہے ، وزیراعظم شہباز شریف نجی شعبے کی مشاورت سے آگے بڑھ رہے ہیں ، ڈیڑھ سال میں معاشی استحکام پیدا کیا گیا،ایف بی آر ٹیکس ریونیو میں 26فیصد اضافہ ہوا۔

وزیر مملکت نے کہا حکومت اشرافیہ پر ہاتھ ڈالنے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے ، تمباکو سیکٹر پر ہاتھ ڈالا، کسٹمز میں گٹھ جوڑ کے خاتمے کیلئے فیس لیس سسٹم متعارف کرایا گیا ، پہلے سے ٹیکس دینے والوں پر مزید بوجھ نہ ڈالنا و ٹیکس چوروں کو پکڑنا پالیسی ہے،زرمبادلہ ذخائر کو مستحکم کیا گیا ، معاشی اصلاحات کا مقصد عوام کو ریلیف ،فوائد پہنچانا ہے، معاشی استحکام نہ آتا تو سری لنکا کی طرح کے خطرات درپیش تھے، سرکاری اداروں کی نجکاری، ٹیرف اصلاحات ناگزیر ہیں۔