اسلام آباد:(بیورورپورٹ)نیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی کی خریداری وفراہمی کےلئے نیا میکنزم تیار ،نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نیٹ میٹرنگ صارفین کےلئے نیپرا پروزیومر ریگولیشنز 2025 جاری کر دیا اور نیٹ میٹرنگ صارفین کےلئے پروزیومر کی نئی اصطلاح متعارف کرا دی گئی۔
ریگولیشنز کے مطابق نیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی کی خرید و بجلی کمپنی سے فراہمی کےلئے الگ الگ ٹیرف ہوں گے، کمپنی صارف سے نیشنل ایوریج انرجی پرچیز پرائس کے مطابق فی یونٹ بجلی خریدے گی،بجلی کمپنی صارف کو موجودہ ٹیرف کے حساب سے بجلی فراہم کرے گی۔
نیپرا پروزیومر ریگولیشنز2025 کے مطابق کوئی بھی صارف اپنے لوڈ سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کا مجاز نہیں ہوگا، نیپرا نیٹ میٹرنگ صارف کی پیداوری صلاحیت پر نظرثانی کرسکے گا،اطلاق نئے نیٹ میٹرنگ صارفین پر ہوگا ۔
نیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی کی خریداری وفراہمی کےلئے نیا میکنزم تیار
















