مہنگائی کا نیا طوفان تیار،آئی ایم ایف نے شرائط کی طویل فہرست تھمادی


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)مہنگائی کانیا طوفان تیار،آئی ایم ایف نے شرائط کی طویل فہرست تھمادی، حکومت نے پٹرول پر مزید لیوی لگانے اور سبسڈی میں کٹوتی کی تیاری کرلی، عملدرآمد کے بعد مہنگائی کی نئی لہر آئےگی۔

ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ نے مالی نظم و ضبط کے نام پر حکومت کو اپنے اخراجات و سرکاری اداروں کے خسارے کم کرنے کا ہدف ،گردشی قرضہ قابو میں رکھنے کیلئے بجلی و گیس قیمتوں میں بروقت اضافہ، پاور سبسڈی میں 143ارب کمی، پٹرولیم لیوی 85روپے لٹرکرنے کی تجویز دےدی۔

علاوہ ازیں آئی ایم ایف نے مانع حمل اشیا پر جی ایس ٹی ختم کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہاایسے معاملات صرف آنےوالے بجٹ میں زیر بحث لائے جا سکتے ہیں، آئی ایم ایف نے سپرٹیکس 3 فیصد کم کرنے کی مخالفت بھی کردی۔

ذرائع وزارت صنعت وپیداوار کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کے باعث فوری ٹیکس چھوٹ یا کمی ممکن نہیں،علاوہ ازیںوفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ کی ایک اور شرط پر عملدرآمدکےلئے اقدامات تیز کردئیے، شوگر سیکٹرکو ڈی ریگولیٹ کرنے کےلئے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا گیا،منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔