پٹنہ،نئی دہلی،لاہور:(مشرق نیوز،اپنے رپورٹر سے)مسلم خاتون کا نقاب کھینچنے پر وزیر ا علیٰ بہار کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،مقدمہ لکھنو میں سماجی وادی پارٹی کی رہنما سمیہ رانا نے نتیش کمار کےخلاف مقدمہ درج کرایا۔
ایک اور بھارتی سیاسی رہنما کی گھٹیا ذہنیت آشکار ہوگئی، یوگی حکومت کے اتحادی وزیر سنجے نشاد کے انتہائی توہین آمیز و غیر انسانی ریمارکس سامنے آگئے، بھارتی وزیر نے حجاب کھینچنے کا تمسخر اڑایا اور قہقہے لگائے، سنجے نشاد نے کہا حجاب کو چھونے پر اتنا شور کیوں؟۔
دوسری جانب بھارتی وزیر اعلیٰ کے خاتون کا حجاب اتارنے کےخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی گئی۔
رکن آئی پی پی شعیب صدیقی نے قرارداد میں کہا سرکاری تقریب میں مسلم خاتون ڈاکٹر کا نقاب زبردستی کھینچنا انتہائی افسوسناک ہے، ایوان اخلاقیات سے گرے شرمناک واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتاہے،سانحہ مودی کی اقلیتوں،بالخصوص مسلم خواتین کےخلاف نفرت و عدم تحفظ کی مثال ہے،کسی خاتون کا حجاب اتارنا انسانی وقارکی پامالی، مہذب معاشرہ میں قابل قبول نہیں،وزیر اعلیٰ بہارکاعمل انتہائی گرا ہوا ہے جوصنفی ومذہبی امتیاز ظاہر کرتا ہے،شرمناک حرکت پر وزیر اعلیٰ بہار نتیش کمارعالمی سطح پر مسلم خواتین سے معافی مانگے،عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں ،اوآئی سی بھارت کیخلاف کارروائی کریں۔
مسلم خاتون کا نقاب کھینچنے پر وزیراعلیٰ بہار کیخلاف مقدمہ درج
















