ٹرمپ نے مزید 20ممالک کے شہریوں کا ملک میں داخلہ بند کردیا

واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکہ نے مزید 20ممالک کے شہریوں کاملک میں داخلہ بند کردیا،نئی پالیسی کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔

نئی پالیسی کی زد میں طلبہ، امریکی شہریوں کے اہلخانہ اور افغان سپیشل امیگرینٹ ویزا کے حامل افراد بھی آئیں گے،ممالک میںشام ،جنوبی سوڈان، مالی ،برکینا فاسو ،انگولا، انٹیگوا، باربوڈا، بنین، آئیوری کوسٹ، ڈومینیکا، گبون، گیمبیا، ملاوی، موریطانیہ، نائیجیریا، سینیگال، تنزانیہ، ٹونگا، زیمبیا اور زمبابوے شامل ہیں،صدر ٹرمپ کے تازہ اقدام سے سفری پابندیوں کا شکار ممالک کی تعداد بڑھ کر 35 ہوگئی ۔

دریں اثنا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا،امریکہ میں یہودی لابی اب طاقتور نہیں رہی،کانگریس میں یہود مخالف لابیاں سرگرم ہیں، امریکی قوم دہشتگردی کےخلاف متحد ہے، سڈنی میں خطرناک حملہ ہوا ،زخمی افراد کی جلد صحت یابی کےلئے دعا گو ہوں۔

علاوہ ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا آنے اور جانے والے تمام پابندی زدہ تیل بردار جہازوں کی ناکہ بندی کا حکم دیتے ہوئے کہا وینزویلا کی حکومت غیر ملکی دہشت گرد تنظیم ہے۔