لاہور:(اپنے رپورٹر سے،کامرس رپورٹر)اہم مطالبات منظور،مذاکرات کامیاب،ہڑتال ختم، ٹرانسپورٹ کو انڈسٹری کا درجہ دےدیا گیا۔
مذاکرات میں مرکزی صدرگڈز ٹرانسپورٹ سمیت و دیگر عہدیداروں نے شرکت کی،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے یقین دہانی کرائی مزدا گاڑیوں کو15ہزارکاچالان نہیں کیاجائےگا، ڈرائیورز پر درج مقدمات واپس لئے جائیں گے، آئندہ بے جا ایف آئی آر سے گریز کیا جائے گا ،38فٹ لمبائی کی حامل مزدا گاڑیوں کی اجازت بحال کردی گئی
بات چیت میں طے ہوا ٹرانسپورٹ کو انڈسٹری کا درجہ دےدیا گیا، پبلک ٹرانسپورٹ کے روٹ پرمٹ کی مدت1سے بڑھاکر2سال کردی گئی، ٹرانسپورٹ اڈوں کی فوری طور ڈویلپمنٹ ہو گی،لاری اڈا، بادامی باغ سمیت تمام بس سٹینڈز پر کمیونٹی سنٹرز بنائے جائیں گے، مزید معاملات کےلئے نئی کمیٹی قائم کردی گئی، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کنونیئرہوں گے۔
اہم مطالبات منظور،مذاکرات کامیاب، ہڑتال ختم،ٹرانسپورٹ کو انڈسٹری کا درجہ
















