نئی دہلی:(مشرق نیوز )سابق بھارتی آرمی چیف جنرل (ر)وید پرکاش ملک نے عسکری ٹیکنالوجی کے میدان میں پاکستان کی برتری کا اعتراف کرتے ہوئے کہا جدید جنگی صلاحیتوں نے دونوں ممالک کی دفاعی حکمت عملی کو یکسر بدل دیا ۔
وید پرکاش ملک نے کہا آپریشن سندور کے دوران ایک دوسرے کی سرحد عبور نہیں کی گئی کیونکہ دونوں ممالک کے پاس جدید سٹینڈ آف ویپنز موجود ہیں جن کی مدد سے دور بیٹھ کر کارروائی ممکن ہے،دونوں ممالک نے ٹیکنالوجی کے شعبے میں نمایاں ترقی کی تاہم پاکستان کے پاس بھارت کے مقابلے میں بہتر ہتھیار اور جدید سازوسامان موجود ہے۔
سابق بھارتی آرمی چیف نے کہا رافیل طیاروں اور ایس400دفاعی نظام کی تباہی پاکستانی عسکری برتری کا ثبوت ہے،بھارت کو اپنی فوجی تیاریوں، سازوسامان اور ٹیکنالوجی میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل کی کسی بھی کارروائی میں موثر جواب دیا جا سکے،جدید جنگیں اب روایتی انداز سے ہٹ کر ٹیکنالوجی اور سٹینڈ آف ویپنز پر منحصر ،بہتری وقت کی اہم ضرورت ہے۔
رافیل ،ایس400کی تباہی پاکستانی برتری کا ثبوت ہے، سابق بھارتی آرمی چیف
















