نوجوانوں کو عالمی ڈیجیٹل معیشت کا معمار بنانا چاہتے ہیں، بلال بن ثاقب

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیئرمین پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے کہاہے ڈیجیٹل اثاثوں کا اگلا مرحلہ ابھرتی معیشتوں سے آئے گا،پاکستان بٹ کوائن ،ڈیجیٹل اثاثوں کو محض قیاس آرائی کے طور پر نہیں بلکہ مستقبل کی معاشی بنیاد ،انفرا سٹرکچر کے طور پر دیکھتا ہے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلال بن ثاقب نے کہانوجوانوں کو صرف صارف نہیں دیکھتے، عالمی ڈیجیٹل معیشت کا معمار بنانا چاہتے ہیں،240 ملین سے زائد آبادی اور 70 فیصد سے زیادہ نوجوان آبادی رکھنے والے ملک کےلئے روایتی معاشی ماڈلز اب موثر نہیں رہے،بلاک چین و ڈیجیٹل اثاثے عالمی جنوب کےلئے نئے مالیاتی نظام کی بنیاد بن سکتے ہیں۔