فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی 2026 میں ہوگی،شزا فاطمہ


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر انفارمیشن و ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے کہا ہے 2026کی پہلی سہ ماہی میں فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی ہوگی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شز ا فاطمہ نے کہاچین نے سی پیک سے معیشت کو زندہ کیا ، ،دوست ملک نے 60ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے ذریعے انفراسٹرکچر کے پورے نظام میں نئی جان ڈالی اب سی پیک کا دوسرا مرحلہ شروع ہو رہا ہے،زونگ کی جانب سے پاکستان میں 2030ڈیجیٹل روڈ میپ کے تناظر میں بھی بڑی سرمایہ کاری کی گئی۔

وفاقی وزیر نے کہاحکومت ڈیجیٹل نیشن ایجنڈے کو کامیابی سے آگے بڑھا رہی ہے، سیٹلائٹ انٹر نیٹ پر کام تیزکردیا ، توقع ہے اے آئی بیسڈ کلاوڈ سروس اگلے سال کے وسط تک دستیاب ہوگی۔