واشنگٹن :(خواجہ فاروق) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے ٹیرف میرا پسندیدہ لفظ، ملک میں اربوں ڈالر آ رہے ہیں،ٹیرف رقوم سے کسانوں کو 12 ارب ڈالر کی امداد فراہم کردی، انرجی کمپنی پنسلوانیا ملک میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی، اقدام امریکی معیشت کےلئے خوش آئند قدم ہے۔
اپنے خطاب میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا سعودی عرب، قطر اور یو اے ای نے امریکہ میں 4 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ، تینوں ممالک کے سربراہوں کے مطابق ایک سال کے اندر امریکہ دوبارہ طاقتور سٹیٹ بن چکا ،ملک میں تیل کی قیمت 2ڈالر فی گیلن سے نیچے ،محنت کش طبقے کی آمدن دوگنی ہوگئی،بائیڈن حکومت ورکنگ کلاس کی دشمن تھی ،سابق صدر کے دور 2 کروڑ 50 لاکھ افراد غیرقانونی طور پر امریکہ میں داخل ہوئے۔
دریں اثنا اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا دنیا میں امن کیلئے کوشاں ہیں،تھائی لینڈ ،کمبوڈیا میں لڑائی رکوانے کےلئے بات کروں گا۔
ٹیرف میرا پسندیدہ لفظ، ملک میں اربوں ڈالر آ رہے ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ
















