جنگیں رکوانے کا اعتراف،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کا انعام مل ہی گیا

واشنگٹن (بیورورپورٹ)جنگیں رکوانے کااعتراف، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کا انعام مل ہی گیا،فیفا نے ایوارڈ سے نواز ا۔

فیفا ورلڈ کپ2026کے فائنل ڈرا کی تقریب میں فیفا کے صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امن انعام پیش کیا، ایوارڈ ٹرمپ کو جنگیں رکوانیں اور مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے کوششیں کرنے پر دیا گیا۔

فیفا کے صدر نے کہا پیس پرائز امن کیلئے کام کرنے والے افرا د کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پرائز کے مضبوط امیدوار ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت کشیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا انتظامیہ نے کئی بڑے تنازعات کو ٹھنڈا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ، واشنگٹن کی سرگرم سفارتی کوششوں کے نتیجے میں لاکھوں جانیں محفوظ رہیں اور خطے میں کئی ممکنہ جنگیں رک گئیں۔

ٹرمپ نے کہانہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ دنیا کے مختلف حصوں میں تنازعات کے حل کےلئے سرگرم رہے، ماضی میں روانڈہ اور کانگو کے درمیان جاری لڑائیوں میں بڑی تعداد میں لوگ جان سے گئے تھے، عالمی سطح پر سفارتکاری و بروقت اقدامات انتہائی اہم ہیں۔