یوکرین جنگ، ٹرمپ تجاویز پر روس ،امریکہ مذاکرات بے نتیجہ


ماسکو،واشنگٹن:(مشرق نیوز،بیورورپورٹ)یوکرین جنگ، ٹرمپ تجاویز پر روس ،امریکہ مذاکرات بے نتیجہ ،دونوں ممالک نے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کرلیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف اور داماد جیرڈ کشنر نے صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کی۔

ترجمان روسی حکومت یوری اوشاکوف نے کہاگفتگو بہت مفید و تعمیری رہی لیکن کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکا،دونوں ممالک نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا،آئند ہ بھی بات چیت کے دور ہوں گے۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا یوکرین جنگ کے خاتمے پر روس سے مذاکرات میں کچھ پیشرفت ہوئی ،ایسا حل نکالا جائےگا یوکرین مطمئن ہو، مستقبل کےلئے سکیورٹی ضمانت مل سکے،سمجھوتہ یوکرینی معیشت کی تعمیر نو اور خوشحال ملک بننے میں مدد دےگا۔