افواہیں زمین بوس،عمران خان مکمل صحتمند،بہن نے تصدیق کردی

راولپنڈی،صوابی:(بیورورپورٹ)ہیجانی صورتحال کاڈراپ سین،افواہیں زمین بوس،عمران خان مکمل صحتمند،بہن نے تصدیق کردی۔

ذرائع کے مطابق عظمیٰ خانم کی عمران خان سے ملاقات جیل کانفرنس روم میں کرائی گئی ،عظمیٰ خان کو خصوصی گاڑی میں ناکے سے جیل لےجایا گیا،پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی ،سخت ترین سکیورٹی انتظامات کیے گئے۔

ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ خان نے کہا دونوں بہنوں سے مشاورت کے بعد میڈیا سے تفصیلی بات کروں گی،بانی پی ٹی آئی مکمل طور پر صحت مند مگر بہت غصے میں تھے،بھائی نے کہاکسی سے بات کراتے نہ ملاقات کی اجازت ، ذہنی ٹارچر کیاجارہا،سارا دن کمرے میں بند رکھا جاتا ہے ،محمود اچکزئی ،راجہ ناصر عباس کی عزت کرتا ہوں، پارٹی سپیکر قومی اسمبلی و چیئرمین سینٹ کے سامنے احتجاج کرکے کوشش کرے بطور قائد حزب اختلاف نوٹیفکیشن جاری ہو، حیران ہوں ابھی تک نوٹی فکیشن جاری نہیں ہوئے، آزادی چاہتے ہیں تو آپ کو اٹھنا اور لڑنا پڑے گا۔

عظمیٰ خان کے مطابق بانی نے شاہد خٹک کو پارلیمانی لیڈر نامزد کیا، سہیل آفریدی کو کہا آپ فرنٹ فٹ پر کھیلیں،وکٹ کی دونوں جانب کھیلنے والوںکی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں،سلمان اکرم راجہ ،حامد خان جسے کہیں گے پی ٹی آئی سپورٹ کرے گی۔

عمران خان نے کہا پہلے افغانستان کو دھمکیاں دیں، ڈرون حملے کیے اور پھر بے عزتی کرکے نکالا ایسا کرنے سے دہشتگردی ختم ہونے کی بجائے بڑھے گی۔

دریں اثنا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا جس طرف بھی ہوں بانی کےلئے ہی سب کر رہے ہیں،سیاسی مسائل کا حل سیاسی طور پر ہونا چاہیے، بانی کی ایک بہن کو اجازت ملنا اچھی بات ہے،حالات کو اب بہتری کی طرف جانا چاہیے،صوبہ گورنر راج کا متحمل نہیں ہو سکتا، صوبہ آئین و قانون کے مطابق چلے گا۔