سپننگ ،ٹیکسٹائل ملوں کی کیمروں سے مانیٹرنگ کا پلان تیار

لاہور:( سپیشل رپورٹر)ایف بی آر نے سپننگ ،ٹیکسٹائل ملوں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے ٹیکسٹائل سیکٹر کو کیمرے لگانے کی ہدایت کر دی،سپننگ ملز مالکان کو سیلز ٹیکس انوائس بھجوا دی گئی۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے کیمرے نصب کرنے کا ٹھیکہ 2 کمپنیوں کو دےدیا، کمپنیاں 2کیمرے نصب کرنے کے الگ چارجز ،سافٹ ویئر کے الگ سے سالانہ لاکھوں روپے لیں گی،ادھر اپٹما نے معاملہ چیئرمین ایف بی آر کے سامنے لےجانے کا عندیہ دے دیا۔

اپٹما ذرائع نے کہا اتنی بھاری قیمت پر ملیں نہیں چلا سکیں گے، بندش پر جا سکتے ہیں، ٹیکسٹائل سیکٹر پہلے ہی بجلی، ٹیرف، گیس اور ٹیکسوں کے باعث آدھا بند پڑا ہے۔