لاہور: (کامرس رپورٹر)پنجاب میں ملی بھگت سے گنے کی قیمت فکس کرنیوالا شوگر ملز کارٹل پکڑا گیا،کمپٹیشن کمیشن نے 10شوگر ملز کو شوکاز نوٹس جاری کردئیے۔
اعلامیے کے مطابق شوگر ملوں نے کرشنگ میں تاخیر کا فیصلہ گٹھ جوڑ بناکر کیا،گنے کی قیمت 400روپے من فکس کی گئی، نرخ مقرر کرنے میں کسانوں کو نظر انداز کیا گیا،شوگر ملوں نے 10نومبر کو خفیہ میٹنگ میںمشترکہ فیصلہ کیا کرشنگ 28نومبر سے شروع کی جائے گی،کئی شوگر ملوں کے نمائندے آن لائن شامل ہوئے، کارٹل بنا کر قیمتیں فکس کرنا مسابقتی ایکٹ کی خلاف ورزی ہے،مسابقتی کمیشن نے 10شوگر ملوں سے 14 دن میں تحریری جواب طلب کر لیا،اعلامیے میں کہا گیا کرشنگ میں تاخیر کی وجہ سے چینی کی مصنوعی قلت اور قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
پنجاب میں ملی بھگت سے گنے کی قیمت فکس کرنیوالا شوگر ملز کارٹل پکڑا گیا
















