پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بڈنگ دسمبر کے وسط تک مکمل ہوجائےگی، کمیشن

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)نجکاری کمیشن نے کہا ہے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی بڈنگ دسمبر کے وسط تک مکمل ہوجائے گی، وفاقی کابینہ سے منظوری لیں گے۔

قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری نجکاری کمیشن نے کہا4بڈرز کےساتھ کمرشل ٹرمز طے کیے جا رہے ہیں، شیئر پرچیز ایگریمنٹ ،شیئر ہولڈنگ ایگریمنٹ پربات چیت کی جا رہی ہے، پری بڈ کوالیفکیشن پر 3روز سے مذاکرات کیے جا رہے ہیں۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین نے کہا پی آئی اے ملازمین اور پنشنرز کا خیال رکھا جائے،پاور ڈویژن نے بریفنگ دی پہلے مرحلے میں بجلی کی 3 تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا پلان ہے، اسلام آباد ، گوجرانولہ ،فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نجکاری کی جائے گی،دسمبر 2026 تک بجلی کے تمام 3 فیز میٹرز کی جگہ ایڈوانس میٹرز لگا دئیے جائیں گے۔