امریکہ کا2 القاعدہ 2 رہنماوں کی معلومات دینے پر بھاری انعام


واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکہ نے القاعدہ کے 2سینئر رہنماوں اسامہ محمود اور عاطف یحییٰ غوری کی معلومات فراہم کرنے پر ایک کروڑ ڈالر تک بھاری انعام کااعلان کردیا،اسامہ محمود پر ایک کروڑ ،عاطف یحییٰ غوری پر 50 لاکھ ڈالر تک انعام رکھا گیا ۔

حکام کے مطابق دونوں دہشتگرد 2015 میں میشیٹی حملے ،2016 میں ڈھاکہ میں امریکی سفارت خانے کے ملازم کے قتل میں ملوث ہیں،امریکی محکمہ خارجہ نے 2016 میں AQIS کو غیر ملکی دہشتگرد تنظیم قرار دیا اور 2022 میں اسامہ محمود کو بھی سپیشلی ڈائیگوسٹڈ ٹیررسٹ قرار دے کر تمام امریکی جائیدادیں بلاک کر دیں۔