اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 4 کروڑ80 لاکھ ڈالر کا اضافی قرض منظور کرلیا۔
اے ڈی بی نے اعلامیے میں کہا فنڈز بلوچستان میں پانی کے منصوبے پر خرچ ہوں گے، جدید پائپڈ واٹر سپلائی سسٹم متعارف،پانی کے ضیاع میں نمایاں کمی آئے گی،صوبے میں پانی کی شدید قلت و موسمیاتی اثرات کے باعث زرعی شعبہ دباومیں ہے۔
بینک نے کہا ایک ہزار 839 ہیکٹر بارانی اراضی میں بھی پانی کی دستیابی بہتر ہوگی، منصوبہ ژوب ،مولا دریا بیسن میں روزگاروخواتین کےلئے معاشی مواقع بڑھائے گا،منصوبے میں جاپان ، ہائی لیول ٹیکنالوجی فنڈ کی فنانسنگ بھی شامل ہے۔
اے ڈی بی نے پاکستان کیلئے 4 کروڑ80 لاکھ ڈالر کا اضافی قرض منظور کرلیا
















