غزہ میں ٹیکنوکریٹ حکومت ،حماس کے ہتھیار پھینکنے پر پیشرفت


قاہرہ:(مشرق نیوز)قاہرہ مذاکرات،غزہ میں ٹیکنوکریٹ حکومت کے قیام ،حماس کے ہتھیار پھینکنے کے معاملے پر قابل ذکر پیشرفت ہوئی ،دعویٰ روس کے نیوز چینل نے خصوصی رپورٹ میں کیا۔

رپورٹ کے مطابق مذاکرات کا بنیادی مقصد غزہ میں عبوری انتظامی ڈھانچے پر اتفاق کرنا اور آزاد ٹیکنوکریٹ کمیٹی کی تشکیل ہے،ٹیکنوکریٹ کمیٹی مستقبل میں فلسطینی قومی مفاہمتی عمل کی بنیاد بنے گی اور حماس کی جگہ غزہ میں امور مملکت چلائے گی۔