پاکستان سے 600 ملین ڈالر کرپٹو میں غائب، قانونی سرمایہ کاری بھی شدید متاثر

لاہور(نعےم جاوےد) پاکستان میں کرپٹو کرنسی کے غیر منظم اور غیرقانونی استعمال نے ملکی مالیاتی نظام کیلئے سنگین خدشات پیدا کر دئیے ہیں۔ مختلف حکومتی و بینکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ عرصے کے دوران 600 ملین ڈالر سے زائد رقم غیر رجسٹرڈ چینلز کے ذریعے کرپٹو مارکیٹ میں منتقل کی گئی جس کے نتیجے میں نہ صرف قانونی سرمایہ کاری متاثر ہوئی بلکہ غیرقانونی ڈالر آوٹ فلو نے فاریکس مارکیٹ کو شدید دباو سے دوچار کر دیا۔رپورٹس کے مطابق متعدد افراد نے ڈالر خرید کر انہیں غیر رجسٹرڈ کرپٹو ایکسچینجز، ہنڈی/ حوالہ نیٹ ورکس اور جعلی آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے بیرونِ ملک منتقل کیا۔ اس صورتحال سے بینکاری نظام میں ڈالر کی آمد کم ہوئی جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ صورتحال دوہری پریشانی کا باعث بنی ہوئی ہے۔ ایک جانب عام شہریوں کی قانونی بچتیں کرپٹو مارکیٹ کی مندی، فراڈی ٹریڈنگ ایپس، جعلی بروکرز اور مختلف مائننگ اسکیموں کی وجہ سے متاثر ہو رہی ہیں، جبکہ دوسری جانب غیر قانونی ڈالر آو¿ٹ فلو ملکی مالیاتی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔اسٹیٹ بینک نے حالیہ ہدایات میں بینکوں اور ایکسچینج کمپنیوں کو ڈالر کی نقد فراہمی محدود کرنے اور فارن کرنسی کو صرف بینک اکاونٹس میں ٹرانسفر کرنے کی تاکید کی ہے، تاکہ غیر دستاویزی رقوم کے بہاو¿ کو کم کیا جا سکے۔ دوسری طرف ایف آئی اے نے متعدد کیسوں میں تحقیقات شروع کر دی ہیں جن میں کرپٹو کے ذریعے منی لانڈرنگ، دہشت گردی کی مالی معاونت اور غیر قانونی ڈالر منتقلی کے الزامات شامل ہیں۔معاشی ماہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کرپٹو کرنسی کے شعبے کیلئے فوری طور پر جامع اور سخت ریگولیٹری فریم ورک نافذ کیا جائے، تاکہ سرمایہ کاروں کے اثاثوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے اور غیر قانونی مالیاتی سرگرمیوں پر موثر کنٹرول قائم ہو سکے۔