ایبٹ آباد،گاڑی کھائی میں جاگری، 6 افراد جاں بحق
ایبٹ آباد:(مشرق نیوز)ایبٹ آباد میں گاڑی کھائی میں جاگری، طالبات سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا،عینی شاہدین کے مطابق بیرن گلی سے ایبٹ آباد آنے والی گاڑی (کیری ڈبہ) کھڑی کے مقام پر ہزار فٹ سے زائد گہری کھائی میں گری،6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، مرنےوالوں میں باپ بیٹا،2بہنیں بھی شامل ہیں،انٹر کی2 طالبات امتحان دینے ایبٹ آباد جا رہی تھیں،اطلاع ملتے ہی اہلخانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے۔
















