لال قلعہ دھماکہ، جائے وقوعہ سے فوج کی گولیاں برآمد ،بھارتی کہانی مشکوک


نئی دہلی:(مشرق نیوز)لال قلعہ دھماکے کی تحقیقات پر سنگین سوالات،جائے وقوعہ سے فوجیوں کے زیر استعمال گولیاں برآمد ہونے سے بھارتی کہانی مشکوک ہوگئی ،بھارتی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق جائے وقوعہ سے 3 نائن ایم ایم گولیاں ملیں، 2صحیح سلامت ،ایک کا خالی خول ملا ،حیران کن بات ہے گولیاں عام شہری استعمال نہیں کر سکتے، صرف سکیورٹی فورسز یا مخصوص اجازت نامہ رکھنے والوں کے پاس ہوتی ہیں۔

فوجی نوعیت کی گولیاں کیسے پہنچیں؟ ،بھارتی ادارے جواب دینے سے قاصر ہیں،تحقیقات سے جڑے افسروں نے کہا انتہائی اہم سراغ ہے مگر ہتھیار نہ ملنے کی وجہ سے معاملہ اور بھی مشکوک ہو گیا ،فرانزک ماہرین بھی جانچ رہے ہیں آیا گولیاں چلائی گئیں یا کسی نے جان بوجھ کر تحقیقات کو غلط سمت میں موڑنے کےلئے رکھیں،لال قلعہ جیسے سخت سکیورٹی والے علاقے میں فوج کے زیر استعمال گولیاں ملنا بھارت کی اپنی ایجنسیوں پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔