مہنگائی میں اضافہ،چینی کی بڑی اڑان،قیمت229روپے کلو تک جاپہنچی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چینی کی بڑی اڑان،قیمت229روپے کلو تک جاپہنچی،ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران کوئٹہ میں چینی کی قیمت 19روپے کلو بڑھی۔

کوئٹہ کے شہری ملک میں سب سے مہنگی 229 روپے کلوتک چینی خریدنے پرمجبور ہیں،پشاور میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 200 روپے تک ہے، کراچی ، اسلام آباد ،195،پنڈی میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت190روپے کلوتک ہے۔

دوسری جانب ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.53فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،مجموعی سالانہ شرح 4.15فیصد ہوگئی، ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 15اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ، 12اسستی ،24کے نرخوں میں استحکام رہا۔