امریکی دباو ، بھارت نے روس سے تیل خریدنا بند کر دیا


واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکی دباو ،مغربی پابندیوں کاخطرہ،بھارت نے روس سے تیل کی خریداری مکمل طور پر روک دی ۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے دسمبر کےلئے روسی خام تیل کے آرڈر نہیں دئیے جو معمول کے مطابق ہر ماہ کی 10 تاریخ تک فائنل کر دئیے جاتے ہیں،5 بڑی بھارتی آئل ریفائنریوں نے بھی رواں ماہ روس سے کسی نئی خریداری کا آرڈر نہیں دیا، سرکاری ریفائنری انڈین آئل کارپوریشن (IOC) نے اعلان کیا ہے صرف غیر پابندی یافتہ سپلائرز سے ہی روسی تیل خریدے گی۔