بینکاک،نوم پنہاں:(مشرق نیوز)امریکی صدر ٹرمپ کاامن معاہدہ چندہ دن بعد ہی ٹوٹ گیا،کمبوڈیا ،تھائی لینڈ میں جھڑپیں،دونوں ممالک کی افواج میں شدید فائرنگ کا تبادلہ،شہری ہلاک،3زخمی ہوگئے۔
جھڑپیں تھائی لینڈ کے صوبے سا کیو¿ اور کمبوڈیا کے صوبے بانتیے مین چیے کے درمیان والے علاقے میں ہوئیں،کمبوڈیا کے وزیراعظم ہن مینیٹ نے کہا کارروائی انسانی ہمدردی کے اصولوں اور امن معاہدے کی روح کے منافی ہے،تھائی فوج کے ترجمان ونتھائی سووری نے الزام عائد کیا کمبوڈین فوجیوں نے تھائی علاقے میں گولیاں برسائیں،جوابی کارروائی کرنا پڑی،علاقے کی مقامی رہائشی ہل مالس نے کہاکچھ نہیں کر رہے تھے بس اچانک فائرنگ شروع ہو گئی،بہت خوفزدہ ہوں۔
ٹرمپ کا امن معاہدہ ٹوٹ گیا، کمبوڈیا ،تھائی لینڈ میں جھڑپیں
















