واشنگٹن :(بیورورپورٹ)پاکستان کو آئی ایم ایف سے قسط ملنے کی راہ ہموار،ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 8 دسمبر کو طلب کرلیا گیا۔
اجلاس میں پاکستان کےلئے 1.2ارب ڈالرکی قسط کی منظوری دی جائےگی، کلائمیٹ فنانسنگ کی مدمیں بھی 20 کروڑڈالرجاری کئے جائیں گے،پاکستان کو ای ایف ایف قرض پروگرام کے تحت ایک ارب ڈالر ملیں گے،اجلاس سے پہلے حکومت گورننس اورکرپشن ڈائیگناسٹک اسیسمنٹ رپورٹ جاری کرے گی،رپورٹ آئی ایم ایف کے اہم سٹرکچرل بینچ مارکس میں شامل ہے،وزارت خزانہ نے رپورٹ پر تکنیکی اختلافات دور کرلیے۔
IMFسے قسط ملنے کی راہ ہموار، ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس طلب
















