اسلام آباد د ھماکے کے ذمہ دا روں کو کٹہرے میں لایاجائے،اقوام متحدہ


نیویارک:(بیورورپورٹ )اقوام متحدہ نے اسلام آباد خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہشتگردی کے مرتکب افراد کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کردیا۔

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسلام آباد میں خود کش حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی،انتونیو گوتریس نے خودکش حملے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا۔