ملک میں لاکھوں انکم ٹیکس گوشواروں کے آڈٹ کاپلان تیار

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ایف بی آر نے لاکھوں انکم ٹیکس گوشواروں کا بتدریج آڈٹ کرنے کا پلان تیار کرلیا۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق شارٹ فائلر، کم ٹیکس دینے اور اصل آمدنی چھپانے والوں کا ڈیسک آڈٹ کے ذریعے سراغ لگایا جائے گا،خفیہ آمدن یا غلط گوشوارے جمع کرانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، پہلے مرحلے میں 7 سے 10لاکھ گوشواروں کا ڈیسک آڈٹ ہوگا، تنخواہ دار ،کارپوریٹ ٹیکس دہندگان کے گوشوارے بھی شامل ہیں۔

ایف بی آر گوشواروں میں غلط بیانی ،چھپائی گئی آمدن کی نشاندہی کرے گا ،بڑے سرمایہ دار، سی ای اوز اور افسروں کے گوشوارے بھی زد میں آئیں گے،گوشوارے غلط ثابت ہونے پر بھاری جرمانے ،قانونی کارروائی ہوگی۔