ایف سی نارتھ کوئٹہ پرحملہ کرنےوالاافغان دہشتگرد نکلا


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سرحد پار سے پاکستان میں دہشتگردی کے ناقابل تردید شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے،30ستمبر کو ایف سی ہیڈکوارٹر نارتھ پر حملہ کرنےوالا افغان دہشتگرد نکلا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے خودکش حملہ آور کی شناخت سہیل عرف خباب کے نام سے ہوئی،سہیل عرف خباب افغان صوبے وردک کے ضلع میدان کا رہائشی تھا،افغان طالبان رجیم کی عہد شکنی اوردہشتگردوں کی مسلسل پشت پناہی پورے خطے کیلئے خطرہ بن چکی ۔