خشک سالی کے باعث تہران کو خالی کرانا پڑ سکتاہے، ایرانی صدر


تہران:(مشرق نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے خبردار کیا ہے ملک میں جلد بارش نہ ہوئی تو تہران کو شدید آبی بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ،شہر خالی کرانے کی نوبت بھی آسکتی ہے۔

مغربی ایران کے شہر سنندج کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صدر پزشکیان نے کہا حکومت ایک ساتھ معاشی، ماحولیاتی و سماجی بحرانوں سے نمٹنے کی کوشش کررہی ہے،پانی بحران کو ملک کے سنگین ترین قدرتی چیلنجز میں سے ایک ہے،بارش نہ ہوئی تو اگلے ماہ تہران میں پانی کی فراہمی محدود کرنی پڑے گی،اخشک سالی جاری رہی تو پانی سے محروم ہو جائیں گے اور شہر کو خالی کرانا پڑے گا،صورتحال انتہائی تشویشناک ،پانی و توانائی وسائل کے بہتر انتظام اور تحفظ کی فوری ضرورت ہے