راما دواجی نیویارک کی کم عمر ترین فرسٹ لیڈی بن گئیں


نیویارک:(بیورورپورٹ)راما دواجی نیویارک کی کم عمر ترین فرسٹ لیڈی بن گئیں۔

راما دواجی اگرچہ انتخابی مہم کے دوران منظر عام سے دور رہیں لیکن ممدانی مہم کی شناخت وضح کرنے اور سوشل میڈیا موجودگی کو مضبوط بنانے میں کردار نہایت اہم رہا ،28 سال کی راما دواجی شامی نژاد امریکی آرٹسٹ ، ٹیکساس میں پلی بڑھیں، دبئی میں تعلیم حاصل کی ،صرف 4 برس قبل نیویارک منتقل ہوئیں،غیر روایتی پس منظر کے باوجود تاریخ کی کم عمر ترین فرسٹ لیڈی بن گئیں،ممدانی کے دوستوں ،قریبی حلقوں نے راما دواجی کو غیر معمولی اور متاثر کن شخصیت قرار دےدیا۔