ایمان مزاری ،ہادی چٹھہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عدالت نے ایمان مزاری اور شوہر ہادی چٹھہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے کیس پر سماعت کی،عدالت نے کہا عدالتی وقت ختم ہونے تک ملزم غیر حاضر ، استغاثہ کے 3گواہ موجود ، ملزموں کا کنڈکٹ ظاہر کرتا جان بوجھ کر عدالت پیش نہیں ہو رہے،ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں۔