اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وفاق ،صوبوں کے درمیان وسائل کی تقسیم کا نیا فارمولہ تیار کرنے کی کوششوں میں آئی ایم ایف نے حکومت کو تکنیکی معاونت کی پیشکش کردی،ذرائع کے مطابق نئے این ایف سی فارمولے میں آبادی کا حصہ کم ، تعلیم، صحت ،ٹیکس وصولی جیسے عوامل شامل کرنے پر غورکیا جارہا ہے۔
حکام وزارت خزانہ نے کہا آئی ایم ایف کےساتھ ابھی باقاعدہ مشاورت نہیں ہوئی، کہنا قبل از وقت ہے نئے این ایف سی کا فارمولہ کیا ہوگا تاہم نیا این ایف سی فارمولہ طویل المدتی قومی مفاد مدنظر رکھ کر طے ہوگا،ملک میں کئی آبادیاتی و ساختی تبدیلیاں ہو چکیں، وفاق ،صوبوں کے درمیان فارمولے پر ازسرنو مشاورت کی تجویز زیرغور ہے۔
IMFنے نئے این ایف سی ایوارڈ میں تکنیکی معاونت کی پیشکش کردی
















