ایران نے پاکستان ،افغانستان کے معاملات بہتر بنانے کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی

تہران:(مشرق نیوز)ایران نے پاکستان ،افغانستان کے معاملات بہتر بنانے کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی۔

تہران میں اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے وزرائے داخلہ اجلاس کے موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا تہران کے عوام پاکستانیوں کو اپنا بھائی سمجھتے ہیں،امید ہے محسن نقوی کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان طے شدہ معاہدوں پر عملدرآمد تیز اور عوام کےلئے حقیقی فوائد لائے گا،خطے میں تنازعات سے بچنا ،تناو کو کم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،پاکستان، افغانستان کے درمیان مصالحتی کردار ادا کرنے کےلئے تیار ہےں،مسلم ممالک کو پہلے سے زیادہ اتحاد، بھائی چارے ،مشترکہ خطرات کے مقابلے میں یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

محسن نقوی نے ایرانی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ایک سال کے دوران میرا ایران کا چوتھا دورہ دونوں ممالک کے قریبی و مضبوط تعلقات کا مظہر ہے،صدر پزشکیان کا حالیہ دورہ پاکستان دوطرفہ تعاون کے فروغ کےلئے اہم ہے،سرحدی انتظامات، انسداد دہشتگردی ،غیر قانونی نقل مکانی کے معاملات میں دونوں ممالک کے درمیان پیش رفت اطمینان بخش ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا ایران نے خطے میں کشیدگی کم کرنے ،اسلام آباد و کابل کے درمیان تعلقات میں بہتری کےلئے مثبت کردار ادا کیا ہے،ایران کےساتھ قریبی و فعال تعاون جاری رکھےں گے تاکہ خطے میں امن، ترقی اور باہمی اعتماد کو مزید فروغ دیا جا سکے۔