جنرل ساحر شمشاد کو ”گریٹر بنگلہ دیش“ کا نقشہ ملنے پر بھارت میں آگ لگ گئی

ڈھاکہ (مشرق نیوز) پاکستان سے بڑھتی قربت پر نئی سفارتی ہلچل،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو ”گریٹر بنگلہ دیش“ کا نقشہ ملنے پر بھارت میں آگ لگ گئی،بنگلہ دیش کے عبوری سربراہ ایم یونس بھارت کے اعصاب پر سوار ہو گئے،ایم یونس نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کو اپنی تصنیف “آرٹ آف ٹرائمف” تحفے میں دی،نقشے میں میں بھارت کی شمال مشرقی ریاستیں بشمول آسام بنگلادیش کے حصے کے طور پر دکھائی گئی ہیں،ملاقات کے بعد کی تصاویر نے بھارت میں شدید اشتعال پیدا کر دیا،بھارتی میڈیا کے مطابق نقشہ ان انتہا پسند گروہوں کے نظریے سے میل کھاتا ہے جو ”گریٹر بنگلادیش‘ ‘کے خواب کو حقیقت بنانے کا دعویٰ کرتے ہیںتاہم بنگلادیشی عبوری حکومت کی جانب سے کوئی وضاحت جاری نہیں کی گئی، نئی دہلی کی وزارت خارجہ تاحال خاموش ہے، تجزیہ کاروں نے کہاہے ایم یونس کے برسراقتدار آنے کے بعد بنگلادیش کی خارجہ پالیسی میں واضح تبدیلی آئی،شیخ حسینہ کے بعد قائم ہونے والی عبوری حکومت نے نہ صرف پاکستان بلکہ چین کے ساتھ بھی قربت بڑھائی ، یہی وجہ ہے بھارت کےساتھ تعلقات انتہائی کشیدہ ہوگئے ہیں۔